بلوچستان میں دفعہ 144نافذ، نجی سیکیورٹی گارڈز اور ملیشیاء پر پابندی

بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نجی سیکیورٹی گارڈز، ملیشیاء اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر حکومت بلوچستان نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نجی سیکیورٹی گارڈز، ملیشیاء رکھنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

حکومت بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر ممنوعہ نمبر پلیٹس لگانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

متعلقہ خبریں