بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئی ٹرین چلانے کا اعلان

فائل فوٹو

پاکستان ریلویز نے صوبہ بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ٹورسٹ ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق حکومت بلوچستان کی درخواست پر ٹورسٹ ٹرین بوستان اور کولپور ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ہفتے میں 2 روز چلائی جائے گی۔

ٹورسٹ ٹرین کل بروز ہفتہ 3 جولائی سے چلنا شروع ہوگی۔ ٹرین کا کرایہ 20 سے 50 روپے کے درمیان ہوگا۔

ٹورسٹ ٹرین بلیلی، کچلاک، بوستان، کوئٹہ، سریاب، سپزنڈ اور کولپور ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ کرے گی۔

ٹرین چلانے کا مقصد صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور عوام کو تفریحی کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

متعلقہ خبریں