بلوچستان: ٹرک کے خفیہ خانوں سے 110کلو گرام منشیات برآمد

Drugs

بلوچستان میں یارو کے مقام پر کسٹم کے کارروائی کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے 110کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔

کسٹم حکام کے مطابق چیکنگ کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے چرس برآمد کی گئی، تاہم ڈرائیور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 2 کروڑ 50لاکھ روپے اور 10 ویلر ٹرک کی قیمت ایک کروڑ 50لاکھ روپے ہے۔

منشیات اندرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔

متعلقہ خبریں