بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے 24مئی سے کھولنے کا اعلان

Balochistan Uni FB

فوٹو: بلوچستان یونیورسٹی/فیس بک

کرونا وائرس میں کمی کے بعد بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے تعلیمی ادارے کل 24 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ صوبے کے دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے۔ کوئٹہ میں صرف جامع بلوچستان کو کل سے کھولا جائے گا جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد 24 ہزار 517 تک پہنچ گئی ہے۔ وائرس سے 270 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

واضح  رہے کہ وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر صوبوں میں فی الحال تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔