بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

Earthquake

فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جمعرات 27 مئی کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مستونگ اور ملحقہ علاقوں میں محسوس ہوئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 51 کلو میٹر تھی۔

مرکز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز مستونگ سے 20 کلو میٹر مغرب کی جانب تھا۔ صبح موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 4.6 کی شدت کے پیش آنے والے زلزلے سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

قبل ازیں سال 2020 میں بلوچستان کے مختلف علاقوں مکران، پسنی اور گوادر میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ تاہم زلزلے سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔