مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا نے 27 سال کی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بل گیٹس اور اہلیہ ملینڈا نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ طویل سوچ بچار کے بعد شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 27 سالہ ازدواجی زندگی میں 3 بچوں کو پروان چڑھایا اورایسی فاؤنڈیشن بنائی جس کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کی فلاح بہبود کا کام کیا جاتا ہے۔
pic.twitter.com/padmHSgWGc
— Bill Gates (@BillGates) May 3, 2021
انھوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی فاؤنڈیشن کے لیے کام جاری رکھیں گے لیکن بطور جوڑے کے وہ دونوں مزید آگے نہیں بڑھ سکتے۔
انھوں نے درخواست کی کہ علیحدگی کے باعث وہ اس نئی نجی زندگی میں کسی کی جانب سے مداخلت نہ کرنے کی امید کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں