بل گیٹس کا عمران خان سے رابطہ، پولیوکے خاتمے اور صحت کےامورپربات چیت

SAMAA | Abbas Shabbir – Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 2 hours ago

Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 2 hours ago

PM-Bill-Gates

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کو بل گیٹس نے ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے پولیو کے خاتمے،کرونا اور صحت سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے معاشی ترقی کے کام کوسراہا۔ عمران خان نے یقین دلایا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی قومی ترجیح ہے اورکرونا کے باوجود پولیو کے خاتمے کی بھرپور مہم جاری رکھی ہے۔وزیراعظم نے مزید بتایا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم میں 33 ملین بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

اس موقع پربل گیٹس نے اس قومی مقصد کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ اس کےعلاوہ وزیراعظم نے کرونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے مائیکروسافٹ کو آئی ٹی کے شعبے میں وسعت کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ 28 اپریل کو بھی وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں کوویڈ 19 اور پولیو کے خلاف مہم اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بات چیت ہوئی۔وزیراعظم نے کرونا وائرس اور غربت کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

Bill gates ka Imran Khan ko telephone,Imran Khan say Bill Gates ka raabta,عمران خان کو بل گیٹس کا ٹیلی فون,Bill Gates,Bill Gates contacts Imran Khan,polio eradication,بل گیٹس کا عمران خان سے رابط, پولیوکے خاتمے,Bill Gates contacts Imran Khan polio discuss