بنگلادیش نے اسرائیل کے لیے سفری پابندیاں ختم کردیں

فوٹو: اے ایف پی

بنگلادیش نے اسرائیل کے لیے سفری پابندیاں ختم کردی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بنگلادیش کے پاسپورٹ پر پہلے درج تھا کہ یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ دنیا کے ہر ملک کے لیے کار آمد ہے۔ تاہم ہفتے کو بنگلادیش کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ  پاسپورٹ پر سے یہ شق ہٹا دی جائے گئی۔

اسرائیل کی جانب سے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا اور اس کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گیلاڈ کوہن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا قدم ہے۔ بنگلادیش کی حکومت کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آگے بڑھ کر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات  قائم کریں۔ان تعلقات سے دونوں ممالک کے عوام ترقی کریں گے۔

بنگلادیش کے وزیرداخلہ اسدزمان خان کمال نے کہا ہے کہ اپنے ملک کے پاسپورٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق بنگلادیش کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔