بنگلہ دیش: رہائشی عمارت میں دھماکا، 7افراد ہلاک

Bangladesh blast

فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ ديش کے دارالحکومت ڈھاکا کی رہائشی عمارت ميں دھماکے سے 7افراد ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے ابتدائی طور پر اسے گیس کا دھماکا قرار دیا ہے۔ پوليس کمشنر شفیق الاسلام کے مطابق دھماکا گيس سلنڈر پھٹنے سے ہوا اور دہشت گردی کے شواہد نہيں ملے۔

پولیس کمشنر نے مزید کہا کہ فائر سروس کے اہلکار واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقات کمیٹی تشکیل دیں گے۔ وہ اپنی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں گے جس کے بعد دھماکے کی اصل نوعیت کا معلوم ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں قریبی 7دیگر عمارتوں اور تین بسوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دھماکہ شہر کے موگھ بازار علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت میں ہوا جس میں متعدد دکانیں، شو رومز اور نجی دفاتر واقع ہیں۔