بولو ماشااللہ،احمد علی بٹ کا نیا لُک مداحوں کو بھاگیا

وزن کم کرنے کے بعد اداکار احمد علی بٹ کا نیا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔

اداکار احمد علی بٹ نے انسٹاگرام پر اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی تصویر شیئر کی جسے مداح خوب پسند کررہے ہیں ۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بولو ماشااللہ، نئے لُک کے ساتھ نیا کٹ تو بنتا ہے۔

اس سے قبل بھی انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے غیر معمولی وزن کم کرکے سب کو حیران ہونے پر مجبور کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں