کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں بدھ کو 30 فیصد کمی ہو گئی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں کمی چین کی جانب سے کرپٹو کرنسیز پر پابندی اور ایلون مسک کی جانب سے اس عندیے کے بعد ہوئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا اپنی بٹ کوائنز کی بڑی تعداد بیچنے کا ادارہ رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں
33 ہزار ڈالر سے زائد قیمت پر واپس پہنچنے سے پہلے ورچوئل کرنسی کی قیمت 30 ہزار ڈالر تک گر گئی جو گذشتہ ماہ پہنچنے والی اس کی ریکارڈ قیمت کے نصف سے بھی کم ہے۔ یہ ابھی بھی رواں سال کے آغاز کی قیمت کی سطح سے بلند ہے۔
چین میں منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے سنہ 2019 سے کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈنگ پر پابندی عائد ہے، کیونکہ قائدین لوگوں کو بیرون ملک نقد رقم منتقل کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس شعبے کی عالمی تجارت میں ملک کا حصہ 90 فیصد تھا۔

ایلون مسک کے مطابق ان کے پاس موجود بٹ کوائنز کی بڑی تعداد کو فروخت کرنے کا ارادہ ہے (فوٹو: اے ایف پی)