بڑے شہروں میں مون سون کی شدت میں تیزی آئےگی،محکمہ موسمیات

میدانی علاقوں میں گرمی پڑے گی

ملک میں پری مون سون بارشیں جاری ہیں اور محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے آخر سے مون سون کے آغاز کی بھی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آنے والے ڈھائی ماہ میں شمالی اور بالائی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ بڑے شہروں میں مون سون کی شدت میں تیزی آئےگی جب کہ ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات ڈاکٹر بابر شہزاد نے بتایا ہے کہ پنجاب کے شمالی علاقوں، شمالی بلوچستان اور کشمیر کے مختلف حصوں میں غیر معمولی بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں کچھ مقامات پر مون سون کی شدت میں تیزی آنے لگی ہے جس کے باعث  محکمہ موسمیات نے بڑے شہروں کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ کاربن گیس کا اخراج بڑھ رہا ہے  جس کی وجہ سے آئندہ برسوں میں مون سون کی شدت میں مزید تیزی آ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں