بھارت،بنگلادیش سمیت26ممالک کےشہری پاکستان نہیں آسکیں گے

PIA-1

فائل فوٹو

سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

سول ایوی ایشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا کی حالیہ لہر کے باعث کٹیگری سی میں شامل ممالک میں بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور جنوبی افریقہ سمیت 26 ممالک شامل ہیں جو پاکستان کا سفر نہیں کرسکتے، البتہ پاکستانی شہریوں کو شرائط کے تحت ملک آنے کی اجازت ہوگی۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پاکستانی شہری ان ممالک سے واپس وطن آنا چاہتے ہیں تو ان کیلئے بھی پرواز سے 72گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جبکہ پاکستان کےتمام ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان پرسفری پابندی میں توسیع کردی

سی اے اے کے مطابق نیاسفری ہدایت نامہ 15 جولائی تک قابل عمل ہوگا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر عائد سفری پابندی میں 21 جولائی تک توسیع کردی تھی جبکہ اسی طرح بھارت، زیمبیا، ویتنام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائیجیریا اور جنوبی افریقا سمیت 13 ممالک کی پروازیں بھی معطل کردی ہیں۔

کروناکیسز میں کمی، ایران پاکستان نےسفری پابندیاں ختم کردیں

کرونا وائرس کیسز میں کمی کے پیشِ نظر پاکستان اور ایران نے سفری پابندیاں ختم کرتے ہوئے پاک ایران بارڈر کھول دیا تھا۔

متعلقہ خبریں