بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی سجل علی کی دیوانی ہوگئیں

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی سجل علی کی خوبصورتی کی دیوانی ہوگئیں ۔

حال ہی میں سجل علی نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں دیا پکڑے بیٹھی ہیں۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی تصویر کو سراہا گیا وہیں ان کی خوبصورتی کو سراہنے والوں میں بھارت کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شامل تھیں۔

شبانہ اعظمی نے سجل علی کی تصویر پر تبصرہ کیا ’حسینہ‘ اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کی ۔

واضح رہے کہ سجل علی بھارت کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم ’موم‘ میں کام کرچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں