بھارتی اداکار کے موت کی خبر جھوٹی نکلی

بھارتی اداکار مکیش کھنہ نے اپنی موت کی افواہیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے فیس بک پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اپنی موت کی افواہیں مسترد کیں ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو یہ بتانے کے لیے آیا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان افواہوں کی تردید کے لیے کہا گیا ہے اور میں یہی کرنا چاہتا ہوں، میں ایک دم ٹھیک ہوں اور آپ کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں۔

اداکار مکیش کھنہ نے کہا کہ مجھے کرونا وائرس نہیں ہے نا ہی میں کسی اسپتال میں داخل ہوا ہوں، انہوں نے جعلی خبریں پھیلانے والوں پر بھی تنقید کی اور جعلی خبروں کے پھیلاؤ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

مکیش کھنہ کو 90 کی دہائی میں ‘شکتی مان’ نامی شو سے شہرت ملی تھی جس میں انہوں نے سپر ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں