بھارتی حکام نے معروف اداکارو گلوکار گپی گریوال کو پاکستان آنے سے روک ديا، گپي گريوال کو واہگہ بارڈر پر روک لیا گيا۔
بھارتی اداکار نے مذہبي رسومات کی ادائیگی کيلئے پاکستان آنا تھا، گپی گريوال نے گوردوارہ کرتار پور اور ننکانہ صاحب ميں مذہبی رسومات ادا کرنی تھيں، اس کےعلاقے گورنرہاوس ميں ان کي گورنر پنجاب سے ملاقات بھی طے تھی۔
گپی گريوال کے پاس کينيڈين شہريت ہے، مگر انہيں عين وقت پر بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان آنے کی اجازت نہ ملی۔
اميگريشن حکام کے مطابق گپی گریوال کے پاس واہگہ کے راستے پاکستان آنے کا محکمہ داخلہ کا اجازت نامہ نہیں۔
بھارت سے پاکستان آنے کے لیے این اوسی کی ضرورت ہے جو گپی گريوال کو نہيں ديا گيا۔
تازہ ترین



