بھارتی ویرینٹ نےبنگلادیش میں لاک ڈاؤن لگوادیا، ہزاروں افردپھنس گئے

فوٹو: این ڈی ٹی وی

بنگلادیش میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پہ قابو پانے کےلیے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل ہی دارالحکومت ڈھاکا میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد پھنس کررہ گئی ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کیسز بڑھنے کے باعث یکم جولائی سے ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کررکھا ہے تاہم دارالحکومت ڈھاکا سمیت کئی شہروں میں اب بھی ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

بنگلادیش میں اتوار کے روز 8 ہزار 300 سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پیر کو 119 افراد جان سے گئے۔

بنگلہ دیشی حکام نے کرونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کی بنیادی وجہ (ڈیلٹا قسم کے کرونا کے پھیلاؤ) یعنی بھارتی ویرینٹ کو قرار دیا ہے۔

بنگلادیشی کابینہ کے سیکریٹری خوندکر انوارالاسلام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کےلیے جمعرات سےفوج تعینات ہوگی۔ مسلح افواج لاک ڈاؤن کے دوران گشت کرتی رہیں گی، اگر کسی نےان کے احکام کو نظرانداز کیا تو ان کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

لاک ڈاؤن میں اشیائے ضرورت کی دکانیں کھلی ہوں گی اور کچھ ایکسپورٹ فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازات دی گئی ہے۔