بھارتی گلوکار راہول ویدیا کے شادی کی تصاویر دیکھیں

بھارتی گلوکار راہول ویدیا اور دیشا پارمر کے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول ویدیا اور دیشا پارمرنے آج دوپہر میں ممبئی ایک ہوٹل میں شادی کی۔

راہول ویدیا اور دیشا پارمر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار نے گولڈن رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اُن کی اہلیہ گلابی رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں مبلوس ہیں۔

واضح رہے کہ راہول ویدیا نے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ وہ 16جولائی کو دیشا پارمر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے، انہوں نے بگ باس شو میں ٹی وی اداکارہ دیشا پارمر کو پروپوز کیا تھا۔

متعلقہ خبریں