گزشتہ دنوں معروف بھارتی گلوکار لکی علی کی کرونا کے باعث انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔
گلوکار لکی علی کی موت کی خبر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لکی علی کے انتقال کی خبر وائرل ہونے کے بعد ان کی قریبی دوست اداکارہ نفیسہ علی نے وضاحت کرتے ہوئے لکی علی کی موت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
Fake news about singer #LuckyAli’s health has been doing the rounds on the internet. Clearing the air about the same, his friend, Nafisa Ali informed, “I chatted with Lucky Ali 2-3 times today. He is fine. He does not have COVID. In fact, he has antibodies.” pic.twitter.com/mitU4T3827
— Filmfare (@filmfare) May 5, 2021
اداکارہ نفیسہ علی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ لکی علی بالکل صحت مند اور ٹھیک ہیں اور انہوں نے لکی علی کا کووڈ 19 کاٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کی بھی تردید کی۔
نفیسہ علی نے مزید کہا لکی علی ان دنوں بنگلور میں فیملی کے ساتھ اپنے فارم ہاؤس پر ہیں، میں نے ان سے آج تقریباً دو سے تین بار بات کی ہے۔ انہیں کرونا کی تشخیص نہیں ہوئی، وہ ان دنوں اپنی موسیقی اور کنسرٹ وغیرہ کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
متعلقہ خبریں