بھارتی گلوکار پاکستانی ڈرامے کی تعریف کرنے پر مجبور

بھارتی پنجابی معروف و مقبول گلوکار اور اداکار ایمی ورک بھی پاکستانی ڈرامے کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ نے پنجابی گلوکار و اداکار ایمی ورک کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

اس حوالے سے گلوکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانی ڈرامے کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے ڈرامے کی تعریف کرتے ہوئے ڈرامے کی کاسٹ کو ٹیگ کیا ڈرامے کے لکھاری خلیل الرحمان قمر سمیت عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، عائزہ خان کی اداکاری کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ خبریں