بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے70افراد جان سے گئے

گیارہ سیاح بھی سیلفیاں لینےکےدوران لقمہ اجل بنے

Your browser does not support the video tag.

بھارت کي مختلف رياستوں ميں آسمانی بجلی گرنے سے  70 افراد جان سے ہاتھ دھو بيٹھے۔

آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ ہلاکتیں رياست اتر پرديش ميں ہوئیں جہاں مختلف واقعات میں 41 افراد لقمہ اجل بنے۔

جے پور میں آسمانی بجلی نے 11 سياحوں کی جان لے لی۔  يہ سياح بارہویں صدی میں تعمیر کیے گئے عامر قلعے کے واچ ٹاور کی چھت پر بارش میں سیلفیاں لے رہے تھے۔

اس واقعے ميں 38 افراد زخمی بھی ہوئے جن ميں سے 10 کی حالت نازک ہے۔  مدھيہ پريش ميں بھي آسمانی بجلی گرنے سے 7 اموات رپورٹ ہوئيں۔

متعلقہ خبریں