بھارت کا افغانستان میں ہمیشہ تخریب کارکاکرداررہاہے،صدرمملکت

فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان میں ہمیشہ سے تخریب کار کا کردار ادا کرتا رہا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتا ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن واستحکام علاقائی استحکام کے لئے ناگزیر ہے اور پاکستان کو خصوصاً اس سے بھرپور فائدہ حاصل ہوگا۔

صدر عارف علوی نے اس امر کا اظہار کیا کہ تمام افغان دھڑے اتفاق رائے سے اپنے مسائل پُرامن طریقے سے حل کریں گے۔

پاکستان کے خلاف بعض افغان رہنماؤں کی طرف سے لگائے گئے حالیہ الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی افغان امن اور مفاہمتی عمل پر اپنے واضح موقف کااعادہ کر چکا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر پینتیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے۔

متعلقہ خبریں