بھارت کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ

iaf-mig21-1621567827

فوٹو: انڈیا ٹی وی

بھات کا لڑاکا طیارہ مگ ٹوئنٹی ون پنجاب کے علاقے موگا میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ کا پائلٹ اسکواڈرن لیڈر بھی ہلاک ہوگیا۔

بھارتی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس المناک نقصان پر تعزیت کرتا ہے اور غمزدہ خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

طیارہ معمول کی گشت پر تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا۔ فضائیہ نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے تاکہ اس حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے۔

واضح رہے کہ رواں سال بھارتی مگ طیارہ گرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔