بھارت: کروناوائرس سےایک روز میں 6ہزار سےزائد ہلاکتیں

فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بھارت میں کرونا وائرس سے ایک روز ریکارڈ 6ہزار سے زائد ہلاکیتں رپورٹ ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6ہزار 148 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، جو اب تک کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

عدالتی حکم پر بھارتی ریاست بہار نے اعداد و شمار جاری کیے، بہار کی انتظامیہ کو عدالت نے کرونا اموات سے متعلق درست ڈیٹا دینے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے ان اموات کو بھی شامل کیا جو گھروں یا نجی اسپتالوں میں ہوئی تھیں۔

بھارتی عدالت کے حکم کے بعد صحیح اعداو شمارمنظرعام پر آنے کے بعد بھارت میں کرونا سے اموات کی تعداد 3لاکھ 59 ہزار 676 تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل امریکا میں 12 فروری کو کرونا وائرس کے باعث 5ہزار 444 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔

دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 76 کی اموات ہوئیں جبکہ ایک ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دو دنوں بعد کرونا کیسز مثبت آنے کی 3 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔