کراچی میں قربانی کے بھينسے پر فائرنگ کرنے والے 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
کراچی کی ملیر کورٹ ميں قربانی کے جانور پر فائرنگ کرنےکے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی، جہاں پولیس نے گرفتار 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے تمام ملزمان عمران، زبیر،عطا الرحمان، نورعلی، وسیم، معین، سلمان اورعرفان کی 10,10 ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی۔
کراچی:بھینسےاورشہریوں کی آنکھ مچولی کی اصل وجہ سامنےآگئی
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے فاٸرنگ میں استعمال اسلحہ رپیٹر بمع کارتوس برآمد کرلیے ہیں۔ ملزمان کیخلاف اینیمل کرولٹی ایکٹ پاکستان پینل کوڈ کے تحت حسب ضابطہ کاررواٸی عمل میں لاٸی گئی ہے۔
کراچی میں بھینس شہریوں کی جہالت کا شکار ہوگئی، قربانی کی بھینس رسہ تڑوا کر بھاگی تو لوگوں کے شور شرابے سے بدک گئی، نادانوں نے چارہ وغیرہ ڈال کر رام کرنے کی بجائے، معصوم کو گولیاں مار کر بے موت مار دیا۔۔۔ pic.twitter.com/uazZ91Gbd3
— MURIDKE NEWS (@NaveedBhattiMM) July 21, 2021
واقعہ جامعہ کراچی کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا تھا جبکہ جانور کے بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
کراچی: بھینسے پر فائرنگ کا واقعہ، 9افراد زیر حراست
سیاہ بھينسا قصائیوں سے بے قابو ہوکر ڈھائی گھنٹے تک بھاگتا رہا تھا جبکہ اس دوران علاقہ مکینوں اور گارڈز نے 20 سے زائد راؤنڈز فائر کئے جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
متعلقہ خبریں