بہاولپور: پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈیننس کے تحت پہلا مقدمہ درج

Parent-protection-bill-first-fir-Bahawalpur

بہاولپور میں پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈیننس2021 کے تحت بیٹے کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نابينا شہری کی شکايت پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق بیٹے نے بدتمیزی کی اور دھکے دے کر گھر سے نکال ديا۔

واضح رہے کہ 8مئی کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈیننس2021 جاری کیا تھا۔ آرڈیننس کا مقصد والدین کو اپنے بچوں کے ذریعہ جبری بے دخلی سے بچانا ہے۔

اس آرڈیننس کے تحت والدین کو بے دخل کرنا قابل سزا جرم ہوگا۔ قصوروار ثابت ہونے پر انھیں ایک سال قید کی سزا یا جرمانہ ہوسکتا ہے یا دونوں ہوسکتے ہیں۔

صدر ڈاکٹر علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت آرڈیننس جاری کیا۔

متعلقہ خبریں