بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہوگیا

E-voting

فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے آرڈیننس پر دستخط کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ کا حق حاصل ہوگیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ 8مئی کو آئین کے آرٹیکل83 کے تحت الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کیا۔

نئے قانون کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تکنیکی مدد سے عام انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنا ممکن ہو گیا ہے۔

ترمیم کی دفعہ 103 کے تحت انتخابی ادارہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کا پابند کیا گیا ہے۔

اس آرڈیننس نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بھی ووٹنگ کی سہولیات، الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرک تصدیق مشینوں کے لئے پائلٹ اسکیموں سے متعلق دفعات کو تبدیل کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں