بیٹے کےنئےالبم پر عدنان سمیع خان کا محبت بھرا پیغام

معروف گلوکار و موسیقارعدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے صاحبزادے اذان سمیع خان نے پہلا سولو میوزک البم ’میں تیرا‘ کا ٹائٹل سانگ ریلیز کردیا۔

اذان سمیع خان کے البم کا ٹائٹل سانگ آنے پروالد عدنان سمیع خان نے بھی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ۔

عدنان سمیع خان نے اپنے بیٹے اذان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سننے میں شاندار دیکھنے میں خوبصورت ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ماشاللہ مجھے تم پر بے حد فخر ہے ‘۔

گانا محبت کرنے والوں کے عالمی دن ویلنٹائنزڈے سے قبل ریلیز کیا گیا،میوزک ویڈیو کے ڈائریکٹراحتشام الدین ہیں جبکہ موسیقی بھارتی موسیقار میگھ دیپ باس کی ترتیب دی ہوئی ہے۔

اذان سمیع خان کے البم میں میں تیرا، جادو نگری، ماہیا، ڈھولنا،عاشقی، میرے سجنارے سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں