
بشکریہ فیس بک
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان انتقال کرگئیں۔
اہل خانہ کے مطابق بیگم نسیم ولی شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے علیل تھی۔ ان کا انتقال چارسدہ میں علی الصبح اتوار 16 مئی کو ہوا۔
بیگم نسیم ولی خان اے این پی کے قائد تحریک خان عبدالولی خان کی بیوہ تھیں۔ وہ 3 بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ بیگم نسیم ولی خان کے نواسے لونگین ولی حان کے مطابق بیگم نسیم ولی خان کی پیدائش1936 میں ہوئی تھی
اے این پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بیگم نسیم ولی کی نماز جنازہ آج بروز اتوار 16، مئی کی شام 6 بجے ولی باغ چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔
سیاسی سفر
خان عبدالغفار خان کی بہو اور ولی خان کی اہلیہ بیگم نسیم ولی خان کا شمار نہ صرف صوبہ خیبر پختونخوا بلکہ پاکستان کی منجھی ہوئی خواتین سیاسی رہنمائوں میں ہوتا ہے۔
وہ عوامی نیشنل پارٹی کی بڑی لیڈر ، صوبائی صدر اور پارلیمانی لیڈر بھی رہی۔ ولی خان کی زندگی میں بیگم نسیم ولی خان کو پارٹی میں اہم مقام حاصل رہا اور ان کو فیصلہ سازی میں بھی خاص اہمیت دی جاتی تھی۔
بیگم نسیم ولی خان کی شادی سال 1954 میں ولی خان سے ہوئی۔ ان کو 1977میں خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون رکن اسمبلی منتخب ہونے کا بھی منفرد اعزاز حاصل ہوا۔ بیگم نسیم ولی خان اے این پی کے موجودہ سربراہ اسفندیار ولی کی دوسری والدہ ہیں، جب کہ سنگین ولی خان اسفندیار ولی کی حقیقی والدہ ہیں جو وفات پا چکی ہیں۔
متعلقہ خبریں