بی بی کی وائنز والے یوٹیوبر پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا

بھارت کے مشہور یوٹیوبر بھون بام کے والدین ایک ہی ماہ کے دوارن کرونا کے باعث وفات پاگئے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے بتایا کہ کرونا وائرس کے باعث ان کے والدین اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔

والدین کے ہمراہ کئی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا نے میری لائف لائن چھین لیں، والدین کے بغیر کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینے میں سب بکھر گیا، گھر، میرے خواب سب ختم ہوگیا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ میرے والدین میرے ساتھ نہیں ہیں، اب شروع سے جینا سیکھنا پڑے گا لیکن اب جینے کا دل نہیں کررہا۔

متعلقہ خبریں