بی کام ریگولر، پرائیوٹ کےسالانہ امتحانات کاشیڈول جاری

Karachi University

فوٹو: فیس بک

جامعہ کراچی نے بی کام ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کا شیڈیول جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بی کام ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کا آغاز 15جون سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن مزید کہا گیا ہے کہ طلباء کرونا ایس او پیز پرمکمل عمل کریں، ماسک کے بغیر امتحانی مرکز میں شریک نہیں ہونے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا کیسز کی شرح ڈھائی فيصد تک رہ گئی جبکہ این سی او سی نے ہدایت جاری کی ہے جس ضلع میں کرونا کیسز کی شرح 5فیصد سے زائد ہوگی وہاں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 77افراد انتقال کرگئے، مجموعی طور پر اموات 21ہزار 453 ہوگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں