تابش خان کا تابناک فرسٹ کلاس کیرئیر

جنوری 2003 ميں فرسٹ کلاس ڈيبيو کيا تھا

 

فاسٹ بالر تابش خان کا فرسٹ کلاس کیریئر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ہے۔ انھوں نے 18 سال قبل فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور ٹیسٹ کیپ کے لیے طویل انتظار کیا۔

ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے پاکستان نے 36 سالہ تابش خان کو ٹيسٹ کيپ دی۔ تابش خان نے 137ميچز ميں598شکار کئے ہیں۔

تابش خان نے جنوری 2003  ميں فرسٹ کلاس ڈيبيو کيا تھا۔ انھوں نے اب تک 38 بار اننگز ميں پانچ اور 7 بار ميچ ميں 10 شکار کيے۔

تابش خان پاکستان کرکٹ کی 69 سالہ تاريخ ميں ٹيسٹ کيپ حاصل کرنے والے 245 ویں کرکٹر ہيں۔

متعلقہ خبریں