
فوٹو: پی سی بی
کراچی سے تعلق رکھنے والے 36سالہ کرکٹر تابش خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کرلیا۔
قومی کرکٹر تابش خان کا کہنا ہے کہ ’میں اپنی خوشی کو الفاظوں میں بیان نہیں کرسکتا، کسی بھی کرکٹر کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک نمائندگی کرے‘۔
دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا بیٹنگ کا فیصلہ، تابش خان کاڈیبیو
قومی ٹیم میں تابش خان ٹیسٹ میں ڈیبیو کررہے ہیں، انہیں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ کرکٹر تابش خان کو سابق کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کیپ دی۔
Meet Pakistan Test Cap number 245, Tabish Khan#ZIMvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/DfyR3cpEGI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 7, 2021
تابش خان دائیں ہاتھ کےفاسٹ باؤلر ہیں، انہوں نے فرسٹ کلاس کیرئیر میں کُل 598وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ 30وکٹیں گزشتہ سیزن میں حاصل کیں۔
Tabish Khan is making his Test debut today for Pakistan!#ZIMvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/HfwrqzdM3K
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 7, 2021
دوسری جانب زمبابوے کی جانب سے زمبابوے ٹیم میں پرنس مسواور کی جگہ لیوک جونگوے ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں