تامل ناڈو میں دھماکا، 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فائر کریکر فیکٹری کے اندر دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ تامل ناڈو کے ریاستی دارالحکومت چنائی سے 500 کلومیٹر دور ضلع ویرودو نگر میں جمعہ کی دوپہر ڈیڑھ بجے پیش آیا ہے۔ مقامی ریکسیو حکام نے میڈیا کو بتایا کہ بظاہر لگتا ہے کہ فیکٹری کے اندر کیمیکلز مکس کرنے دوران دھماکا ہوا۔

دھماکے سے پوری عمارت کو آگ لگ گئی جس کو بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور درجنوں رضاکاروں نے حصہ لیا۔

تامل ناڈو کی حکومت نے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مرکزی حکومت نے ہلاک شدگان کے ورثا کیلئے دو لاکھ اور زخمیوں کیلئے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں