تانکا جھانکی پر نوجوان فائرنگ سے زخمی

فائل فوٹو

فیصل آباد کے علاقے کوثر آباد میں ایک گھر میں تانک جھانک کرنے پر مسلح حملہ آوروں نے نوجوان پڑوسی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور اور زخمی پڑوسی ہیں اور جھگڑا گھر میں تانک جھانک سے شروع ہوا، جس کے بعد 2 مسلح افراد پڑوس کے گھر میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر تانک جھانک کرنیوالے نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

زخمی نوجوان کے عزیز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ اس نے بتایا کہ نوجوان کی بہنیں منت سماجت کرتی رہیں لیکن حملہ آور نہیں رکے۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی مسئلہ تھا تو بڑوں سے بات کی جاسکتی تھی لیکن اس طرح گھر میں داخل ہو کر فائر کھول دینا زیادتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے تاہم ملزمان نے عبوری ضمانت کروالی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی نوجوان اسپتال میں زیر علاج ہے تاہم اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ خبریں