تحریک انصاف نےانتقام کےسوا کچھ نہیں کیا، رانا ثناء

جہانگیر ترین کو دباؤ میں لیکر بجٹ پاس کرانے کی کوشش کی

مسلم لیگ نون کے رہنماء رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو این آر او دیکر بجٹ پاس کرانے کی کوشش کی گئی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کو دباؤ لےکر این آر او دیا اور بجٹ پاس کرانے کی کوشش کی۔ جہانگیر ترین کےخلاف بھی انتقامی کارروائی ہورہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا گیا، احتساب کا عالم یہ ہے کہ عدالتیں خالی پڑی ہیں جس پر کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔

رہنماء مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ نیب سے کچھ نہیں بن سکا تو ان کے آلہ کاروں نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو (ایف آئی اے) کو پیچھے لگادیا۔

قومی اسمبلی میں ہنگامے کےحوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجابی بہت میٹھی زبان ہے، گالیان پنجاب کا کلچر نہیں۔

متعلقہ خبریں