تحریک اںصاف کے 2ارکان خودہمارے ساتھ آئے ہیں، سہیل انور

پی ڈی ایم کے امیدوار ہی جیتیں گے

پیپلز پارٹی کی رہنما سہیل انور سیال کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے دو ارکان اپنی مرضی سے ہمارے ساتھ آئے ہیں، ہم نے کسی کو اغواء نہیں کیا۔

تحریک انصاف کے دو منحرف ارکان اسلم ابڑو اور شہریار شر پيپلز پارٹی کے صوبائی وزير سہيل انور سيال کے ہمرا ایک ہی گاڑی میں سندھ اسمبلی پہنچے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا کہ اپوزیشن رکن کے ساتھ چلنا گھومنا کیا گنا ہے اور اگر کوئی رکن اسمبلی خود کسی کے ساتھ گھوم پھر رہا ہو تو اس ميں کوئی برائی نہيں۔ یہی جمہوریت ہے کہ سامنے بیٹھے وہ بیان دے رہے ہیں۔

سینیٹ کی 37 نشستوں کیلیے پولنگ شروع ہوگئی

سہیل انور سیال نے کہا کہ پولنگ کے بعد ہی کامیابی کا معلوم ہوگا لیکن پی ڈی ایم کے امیدوار ہی جیتیں گے۔

سہیل سیال نے اپنی نگرانی میں پی ٹی آئی کے دونوں ارکان کو ایوان میں پہنچایا جبکہ شہریار شر اور اسلم ابڑو نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔

واضح رہے کہ ملک میں سینیٹ انتخابات کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ خفیہ رائے شماری کے تحت شروع ہوگئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں پولنگ کا عمل جاری ہے البتہ پنجاب سے تمام سینیٹرز پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

صبح 9 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں