تربت ایئرپورٹ کے قریب دہشتگردوں کا حملہ،اہلکار شہید

فائل فوٹو

بلوچستان کے ڈسٹرکٹ کیچ کے علاقے تربت میں دہشت گردوں کے حملے میں نائیک عقیل عباس شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق تربت ائیر پورٹ کے قریب ڈیوٹی پر مامور فوجیوں پر دہشت گردوں کی جانب سے 17 جون بروز جمعرات حملہ کیا گیا۔ جس سے سیکیورٹی اہل کار شہید ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق حملے میں دہشت گردوں نے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ شہید ہونے والے اہل کار کا نام نائیک عقیل عباس ہے، جس کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بزدلانہ کارروائی بلوچستان کے امن کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے ارادے ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ سیکیورٹی فورسز جان کی پرواہ کیے بغیر دہشت گردوں کے ارادے ناکام بنا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں