تربیلا ڈیم سے 3ہزار میگاواٹ بجلی کم ہوگئی

Mangla Dam

فوٹو: اے ایف پی

تربیلا ڈیم سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کم ہونے سے ڈیم کے 17 میں سے 13یونٹس بند ہوگئے جبکہ پیداوار 62 فیصد گر گئی۔

ارسا حکام کے مطانق یونٹس بند ہونے سے 4800 میگاواٹ سے زائد کی صلاحیت کے حامل ڈیم سے بجلی کی پیداوار 1800میگا واٹ رہ گئی ہے جبکہ ملک میں پن بجلی کی مجموعی پیداوار صرف 5 ہزار میگاواٹ ہے۔

ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی سے شارٹ فال 3ہزار میگا واٹ سے زائد تک پہنچ گیا ہے۔ بجلی کی مجموعی طلب ساڑھے 23 ہزار میگا واٹ جبکہ پیداوار ساڑھے 20 ہزار میگا واٹ ہے۔

گزشتہ 7روز میں آبی ذخائر میں 6لاکھ ایکڑ فٹ کمی ہوگئی۔

دوسری جانب پاور ڈویژن نے آگاہ کیا ہے کہ کراچی ایل این جی پلانٹ بھی  29جون سے 6جولائی تک بند رہے گا۔