ترقی پذیر ممالک پر مالیاتی بوجھ کم کرناہوگا، وزیراعظم

ہمیں ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک مالیاتی لین دین کو قانونی دائرے میں لانا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی مالیاتی احتساب کی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پزیر ملکوں سے کھربوں روپے غیرقانونی طریقے سے منتقل ہوئے جس پر ہمیں ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اندرون اوربیرون ملک مالیاتی لین دین کو قانون کےدائرے میں لانا ہوگا جبکہ رقوم کی غیر قانونی ترسیل پرقابو کیلئے متعلقہ اداروں کومضبوط کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو غیرمساوانہ معاہدوں پر نظرثانی کرنی چاہیے جس سے ترقی پذیر ملکوں پرمالیاتی بوجھ کم ہوگا۔

متعلقہ خبریں