ترکی: پاکستانیوں سمیت 97 افراد گرفتار

ترکی کی فورسز غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے 19 پاکستانیوں سمیت 97 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ٹی آر ٹی کے مطابق تحصیل فتحئیے کے علاقے جنّت کھوئے میں تلاشی کے دوران ترکی میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 36 افغان، 32 شامی، 19 پاکستانی، 4 مصری اور تین تین عراقی اور فلسطینی باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔
اطلاع کے مطابق جینڈر میری کمانڈ آفس کی ٹیموں نے غیر قانونی نقل مکانوں کے ایک گروپ کے بارے میں خبر موصول ہونے پر کاروائی کی اور تعاقب کے بعد جنّت کھوئے کے علاقے میں تلاشی کے دوران ملزمان گرفتار کیے۔
غیر قانونی طور پر نقل مکانی کرنے والے ان افراد کو کوسٹل سکیورٹی فورسز کی کشتی میں سوار کر کے مزید کاروائی کے لیے بحیرہ مردار جینڈر میری تھانہ ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں