تصاویر: انڈیا میں کورونا وائرس بے قابو، حالات ابتر

03 مئی ، 2021

انڈیا میں کورونا وبا کی ساتھ صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر چکے ہیں، آکسیجن کی کمی ہے اور قبرستانوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔
انڈیا میں روزانہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد کورونا کیسز اور 35 سو ہلاکتیں رپورٹ ہو رہی ہیں۔ اے ایف پی اور روئٹرز کی ان تصاویر میں انڈیا میں کورونا سے بگڑتی صورتحال دیکھی جا سکتی ہے۔