تصویر نے فوٹوگرافر کو عالمی ایوارڈ جتوادیا

فوٹو: یاہو نیوز

حیوانیات کے ماہر اور ٹی وی اسٹار اسٹیو ایرون کے بیٹے نے آسٹریلیائی جنگل میں لگی تباہ کن آگ کی ایک ڈرامائی تصویر کھینچ کر 55ہزار 486 ووٹوں کے ساتھ وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا۔

یاہو نیوز کی رپورٹ کے مطابق تصویر کوئینز لینڈ کے شہر کیپ یارک میں رابرٹ ایرون وائلڈ لائف ریزرو کی سرحد کے قریب لی گئی جس میں آگ سے متاثرہ علاقوں اور غیرمتاثرہ علاقوں کے درمیان ایک تقسیم نظر آتی ہے۔

 اسٹیو ایرون کے 17 سالہ بیٹے رابرٹ ایرون نے کہا کہ وہ ایوارڈ جیتنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک حیوانیات کی فوٹو گرافی ہمارے سیارے اور اس کے ماحول میں تبدیلی لانے کے لیے ایک کہانی کی طرح کام کرتی ہے۔

فوٹوگرافی کے حوالے سے ایرون نے انکشاف کیا کہ اس منظر کو دیکھنے کے بعد انہوں نے ڈرون لانچ کیا جبکہ اس کی بیٹری بھی ختم ہونیوالی تھی۔

یاد رہے کہ اسٹیو ایرون نیشنل جیوگرافک چینل کیلیے وائلڈ لائف شوز کرتے تھے، اسٹیو ایرون کو “مگرمچھ ہنٹر” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسٹیو ایرون 2006 میں آسٹریلیائی ساحل سے ڈائیونگ مہم کے دوران ایک ڈنڈا بردار شخص کے حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔