تعلیمی اداروں کی بندش، امتحانات سے متعلق کانفرنس آج ہوگی

Hyd schools students

فوٹو: آن لائن

تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس آج ہوگی۔

وزیر تعلیم شفقت محمود وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت کریں گے جس میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔

اجلاس میں امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ بھی ہوگا۔

اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن کے معاملے پر گفتگو ہوگی۔

واضح رہے کہ 5فیصد سے کم کرونا وائرس سے متاثرہ شہروں میں تعلیمی ادارے پورے پاکستان میں دوبارہ کھل گئے ہیں۔

گزشتہ روز کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے آج 24مئی سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ کوئٹہ میں صرف جامعہ بلوچستان کو کھولا گیا ہے۔