
تصویر: ارمینارانا/انسٹاگرام
اداکارہ ارمینا رانا خان نے سوشل میڈیا پرخود پرتنقید کرنے والوں کومشورہ دیا ہے کہ اگر وہ ان کی پسند سے نالاں ہیں تو فالو کرنا چھوڑ دیں۔
ارمینا نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ” مجھے سمجھ نہیں آتی کہ قوم پرست، دائیں بازو والے اور مذہبی جنونی مجھے لیکچرکیوں دیتے ہیں، میں آخری بار واضح کررہی ہوں کہ میں آپ کی نمائندگی نہیں کرتی۔ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے ”۔
I don’t understand why these nationalists, right wingers and religious fanatics lecture me. For the last time, I do not represent you and my journey is personal. I will do what I need to do for Pak and otherwise. MY JOURNEY with my well wishers and fans. Haters go else where. 🙏🏻
— Armeena 🦋 (@ArmeenaRK) May 26, 2021
اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کیلئے وہ سب کچھ کریں گی جو ان کے خیال میں کرنا چاہیے، لیکن یہ برداشت نہیں کریں گی کہ لوگ ان پر اپنے خیالات مسلط کریں۔ ان کا یہ سفرصرف اور صرف خیر خواہوں اور مداحوں کے لئے ہے۔
اب ایک ہفتہ بعد اداکارہ نے اپنی ٹانگ پربنے ٹیٹو سے متعلق کیے جانے والے تبصرے کا جواب اس تصویرکے ذریعے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیٹوز کے بعد اب کھوپڑی بنواوں گی۔
is this a tattoo on her leg ? if not then what is it ?
— Shussain (@Hussain808A) May 22, 2021
Yes, I’m covered in tattoos will be getting a skull next. 🤭 ☠️ 👀 https://t.co/DicRj6muqc
— Armeena 🦋 (@ArmeenaRK) May 26, 2021
ایک اور ٹویٹ میں ارمینا نے خود پر تنقید کرنے والوں کو اپنے ” تبلیغی صفحات ” پرواپس جانے کی ہدایت کرتے فالوورز سے درخواست کی کہ وہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر رپورٹ کریں۔
People harassing women and girls especially on my timelines will be reported to the police. I implore decent men and women to do the same. Please protect the vulnerable online.
— Armeena 🦋 (@ArmeenaRK) May 26, 2021
ارمینا رانا خان کی پیدائش و شہریت برطانیہ کی ہی ہے تاہم وہ شوبز پراجیکٹس کے سلسلے میں پاکستان آتی جاتی رہتی ہیں۔
اداکارہ ذہنی صحت اور جانوروں کے ساتھ رواں سلوک کے علاوہ مختلف قسم کے عوامی اور سماجی مسائل کے خلاف آواز بلندکرتی رہتی ہیں، چند روز قبل بھی انہوں نے اسرائیلی مظالم کے نتیجے میں شہید بچوں کی یاد میں مانچسٹر میں ہونے والی شمعیں روش کرنے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
متعلقہ خبریں