تیسرا ون ڈے: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

Eng vs Pak

فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو/ٹویٹر

سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ برمنگھم میں کھیلا جا رہا ہے۔ انگلشن ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ قومی ٹیم کو وائٹ واش کا خطرہ ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ نے ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

سیریز کے پہلےمیچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 9 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ 52 رنز سے شکست دی تھی۔

کپتان بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، وکٹ کیپر محمد رضون، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاھین شاہ آفریدی، حارث روؤف۔

کپتان بین اسٹوک، بریڈن کارس، زیک کرولی، لیوس گریگوری، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، کریگ اورٹن، میٹ پارکنسن، فل سالٹ، جان سمپسن ، جیمز ونز۔