تیسرا ٹی20: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

SA vs Pak

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کر لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 3 رنز اور دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی۔

پاکستان نے حارث رؤف، افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی جگہ حسن علی، آصف علی اور زاہد محمود کو شامل کیا ہے۔ زاہد محمود ٹی ٹوئںٹی میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ گلینٹن اسٹرمین کی جگہ اسپنر بجورن فورٹیون کو شامل کیا گیا۔

میچ لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حیدر علی، حسین طلعت، آصف علی، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان قادر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور زاہد محمود شامل ہیں

جانیمن ملان، ریزا ہینڈرکس، جے جے سمٹس، کپتان ہینرچ کلاسن، بلجون، ڈیوڈ ملر، ڈیوان پریچوریس، اندلے فیلوکوایو، بجورن فورٹیون، لوتھو سیپاملا، تبریز شمس۔