پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثقلين مشتاق کو ہيڈ کوچ بنانے کا فيصلہ کرليا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور این سی اے سے استعفیٰ دینے والے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کو مستقل ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں ورلڈ کپ کیلئے عبوری کوچ مقرر کيا تھا، پی سی بی نے نيا ہيڈ کوچ لانے کا فيصلہ کيا اور ثقلين نے ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دیديا۔
مزید جانیے: ثقلین مشتاق نے این سی اے سے استعفیٰ دیدیا
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور ثقلین مشتاق کے درمیان ہیڈ کوچ کیلئے معاملات طے پاگئے ہیں، ٹيم کے ساتھ اسٹاف بھی ثقلين کی پسند کا ہوگا۔
تازہ ترین



