جامشورو: ادویات چوری میں ملوث اسپتال کے 3ملازمین گرفتار

Criminal

جامشورو ميں سرکاری اسپتال سے ادويات چوری کرکے نجی ميڈیکل اسٹور کو فروخت کرنے والے 3ملازمين گرفتار کر لیے گئے۔

ڈی ایس پی کوٹری کے مطابق ملازمین کی نشاندہی پر چوری شدہ ادویات خریدنے والے میڈیکل اسٹور مالک جبکہ دو سپلائرز کو بھی گرفتار کر ليا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ جامشورو تھانے میں درج کرکے تحقيقات شروع کر دی ہے۔

سی آئی اے نے خفیہ اطلاعات پر چیکنگ کے دوران گاڑی سے ادویات برآمد کی تھیں۔ سپلائرز نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون سے ادویات حیدرآباد لے کر جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل انڈس ہائی وے پر اسپتال سے چوری شدہ ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی تھی۔ ادویات کو سیہون سے حیدرآباد منتقل کیا جا رہا تھا۔

متعلقہ خبریں