جامعہ العلوم الاسلامیہ کے مہتمم مولانا عبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے

Maulana Abdul Razzaq Sikandar

فوٹو: ٹویٹر

وفاق المدارس العربیہ اور جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر جامعہ العلوم الاسلامیہ کے موجودہ چانسلر اور شیخ الحدیث، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ عشاء کے بعد بنوری ٹاون مسجد میں ادا کی جائے گی۔ نمازِ عشاء 09:15 پر ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر 1935 کو ایبٹ آباد کے علاقے کوکل پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں سے ہی حاصل کی جس کے بعد 1956 میں جامعہ دارالعلوم کراچی سے درس نظامی کیا۔ ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اس مدرسہ سے درس نظامی کرنے والے پہلے طالب علم تھے۔

اس کے بعد انہوں نے 1962 میں اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ میں داخلہ لیا اور چار سال تک دینیات کی تعلیم حاصل کی۔ بعدازاں 1972 میں جامعہ الازہر میں داخلہ لیا اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی۔

متعلقہ خبریں